میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔ اخبارات کی بندش کے باعث بے روزگاری کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات میں کمی آ رہی ہے۔

 

وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں خلاء کم ہوتا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آرہی ہے۔ اخبارات کی بندش کے باعث بے روزگاری کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ اخبارات کی بندش کی وجہ معیشت نہیں، ٹیکنالوجی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات میں کمی آرہی ہے۔ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا کو ایڈورٹائزنگ ٹول میں شامل کیا۔ فیس بک سے بات کی ہے کہ اپنا آفس پاکستان میں کھولے۔ کوشش ہے کہ اشتہارات کی مد میں پاکستان سے پیسہ باہر نہ جائے۔ ہزاروں بچے میڈیا کی ڈگریاں لے کر مارکیٹ میں آرہے ہیں۔



وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا کی ہیت تبدیل کر رہے ہیں۔ اے پی پی کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے۔ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی۔ گزشتہ حکومت نے میڈیا بجٹ کو بہت زیادہ بڑھا دیا تھا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایروس نے پاکستان کی ڈرامہ سیریل ساڑھے 4لاکھ ڈالر میں خریدی ہے۔ اشتہارات کی تعداد میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل میں اشتہارات کا بڑا حصہ سپورٹس چینل کو چلا جائے گا۔ معاشی مشکلات کے باعث حج پر سبسڈی نہیں دی جا رہی۔ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہو گا۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں