نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا افغان وزیر کے بیان پر ردعمل، چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ داعش کے خطرے کو نظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ وزیرصاحب! وقت آگیا ہے کہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ بطور شراکت دار آپ کو پاکستان کی ضرورت ہے یا پھر اپنی حکومت کی ناکامیوں کے لئے قربانی کا بکرا چائیے۔ وزیرصاحب! وقت آگیا ہے کہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں۔

 

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ داعش کے خطرے کو کم سمجھنا خیالی دنیا میں رہنے کے مترادف ہے۔ نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے۔ منسٹر منسٹر، یہ خیالی سوچ ترک کرکے حقیقت میں آنے کا وقت ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امراللہ صالح کو نیا وزیر داخلہ تعینات کیا ہے جو پاکستان کے خلاف اپنے بیانات کے حوالے سے خوب جانے جاتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں