ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے: فواد چوہدری


اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ موجودہ حکومت کشمیر کاز پر مخلص ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی قیادت بھی اب بھارتی مظالم پربول رہی ہے۔

 

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر نسل در نسل آزادی کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے۔ ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے۔ کشمیر پر بھارتی رویے کی دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کیا سمجھتا ہے کہ کشمیر پر مظالم دنیا سے چھپ جائیں گے۔ عمر فاروق اور محبوبہ مفتی بھی کہنے پر مجبور ہو گئے کہ کشمیر کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ موجودہ حکومت کشمیر کاز پر مخلص ہے۔ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن ہو گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں