موجود حکومت کرپٹ پریکٹس کی اجازت نہیں دیتی: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا آنا بہت ضروری ہے۔ برٹش ایئرویز دوبارہ سے پاکستان سے اپنا آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہو رہا ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ امریکہ نے طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کروانے میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گزشتہ حکمران جائیدادیں ہی بیرون ملک میں خرید رہے تھے۔ موجود حکومت کرپٹ پریکٹس کی اجازت نہیں دیتی۔ 15لاکھ ٹیکس ریٹرنز روا برس جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پہلے صرف انفراسٹرکچر تک محدود تھا اب زراعت کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ سیاسی منزل حاصل کر لی ہے اب معاشی منزل حاصل کریں گے۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن مجھ سے ناراض رہتی ہے۔ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ رہے ہیں، ملک میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں