ملک میں کوئی ہنگامی حالات نہیں،معیشت میں اُتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے:فواد چوہدری

کراچی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی پڑے گی، اپوزیشن مگر مچھ کے آنسوں بہا رہے ہیں، زرداری اور نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، ان کے بچے اب لیڈر شپ بعد میں دولت کے لیے لڑیں گے۔


کراچی میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اے معاملات طے پانے میں چند دن لگیں گے۔ اپوزیشن روزانہ روٹھی ساس بن جاتی ہے، اپوزیشن کو چاہئے تعاون کر کے چلے، ان تمام افراد نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، ملک میں کوئی ہنگامی حالات نہیں، معیشت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، چاند دیکھنے کے لیے ایک ایپ بنائیں گے۔ 15 ویں روزے تک قمری کیلنڈربن جائے گا، رویت کے معاملے پر 15رمضان تک لائحہ عمل اختیارکرلیں گے۔ ویب سائٹ پرکلک کر کے چاندبھی دیکھاجا سکے گا۔

شہریوں کوفیصلہ کرناہے جدید سمت میں چلناہے یاروایتی طریقے پر۔انہوں نے کہا کہ جلدبھارت کوخلائی شعبے میں بھی مات دیں گے۔ سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں، سندھ حکومت، ن لیگ، فضل الرحمان سے کوئی اختلاف نہیں، وہ کہتے ہیں این آراو ہم کہتے ہیں نہ رو۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے ان کےخلاف کیس نہ چلائیں، کسی کے باپ کا پیسہ نہیں کہ چھوڑ دیں، اپوزیشن کو اپنارویہ درست کرنا پڑے گا، معیشت پر اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے، معیشت کا جوحال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا۔ اپوزیشن کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

 


فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے معاملات طے ہو جائیں گے، 5 سال بعد معیشت اور دیگر معاملات بہتر حالت میں ہوں گے، چاہے کسی کو برا لگے یا بھلا، وزیراعظم توعمران خان ہی ہیں، ملک میں کوئی ہنگامی حالت نہیں، معیشت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی۔ نواز شریف اور آصف زرداری قصہ پارینہ بن چکے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں