ہم دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں:فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو اب بھی فوجی عدالتوں کی ضرورت ہیں۔ سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں میں اس معاملے پر اتفاقِ رائے پر منحصر ہے، اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر اس پر اتفاقِ رائے ہوتا ہے تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہو گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ اگر باقی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اب توسیع کی ضرورت نہیں ہے تو یہ توسیع نہیں ہو گی۔ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا ہے۔ فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ ہم دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں