پیپلزپارٹی اور ن لیگ پر کرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے:فواد چوہدری

دبئی(پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہیں، کوشش ہے پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے۔ چاہتے ہیں لوگ سیاحت اور کاروبار کے لیے آئیں۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی امن کی پالیسی ہے، آتے ہی کرتار پور باڈر کھولا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان معاملات طے ہونے والے ہیں اور اس کا فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس آیا ہے، امن پالیس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہو گا۔ پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ سویلین اداروں کو بہتراور مضبوط کر رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہو رہا تھا، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پر کرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں۔ کوشش ہے پاکستان کو دنیا کیلئے کھولا جائے، چاہتے ہیں لوگ سیاحت اور کاروبار کیلئے آئیں، ویزا اجراء کی پالیسی کا جائزہ لے کر اسے آسان بنایا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں