شہبازشریف کا بس چلے تو قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں: فواد چودھری

پبلک نیوز: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کتنے وژنری لوگ تھے جنہوں نے پاکستان بنایا۔ ن لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام بھی کیے۔ گزشتہ حکومتوں نے لوٹ مار کےسوا کچھ نہیں کیا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کی جانب سے اہتمام کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سب کچھ بن گیا تو کہا گیا ملک بنانے والے گھر چلے گئے۔ ہم نے دیکھا ماضی میں منصوبہ بندی کا فقدان رہا ہے۔ حکومت کا وعدہ ہے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

چودھری فواد حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام بھی کیے۔ شہبازشریف کا بس چلے تو لندن اور پیرس میں بھی پل بنا دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کرنا ہے۔ زراعت میں ضائع ہونے والا پانی اہم مسئلہ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں