فواد چودھری بہت جلد تحریک انصاف سے نکالے جائیں گے: مرتضیٰ وہاب

کراچی (پبلک نیوز) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فواد چودھری بہت جلد تحریک انصاف سے نکالے جائیں گے۔ اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے پیپلز پارٹی پر الزام تراشیاں کی جارہی ہیں، فواد چودھری عمران خان کو دیوتا کے سنگھاسن سے نیچے اتاریں تو کچھ نظر آئے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھ اکہ فواد چودھری دہشت گردی کو مقامی چیلنجز کا نام دے رہے ہیں۔ اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے پیپلز پارٹی پر الزام تراشیاں کی جارہی ہیں۔ ملک کو کون لوٹ رہا ہے،ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے۔

تحریک انصاف دہشت گردی لے واقعات کو اکا دکا واقعات کہہ رہی ہے۔ فواد چودھری کی تقریریں نفرت کے پھیلاؤ کا سب بن رہی ہیں۔ فواد چودھری تحریک انصاف کے لیے میر جعفر  ہیں۔ فواد چودھری عمران خان کو دیوتا کے سنگھاسن سے نیچے اتاریں تو کچھ نظر آئے۔

فواد چودھری کی ہر تقریر اپنے منہ میاں مٹھو بننا ہے۔ تحریک انصاف سے معاشی چیلنجز تو سنبھالے نہیں جارہے اور بات کرتے ہیں دہشت گردی کی۔ فواد چودھری بہت جلد تحریک انصاف سے بھی نکالے جائیں گے۔ فواد چودھری سراپا جھوٹ کا دوسرا نام ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں