اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو ترقی دینا ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں،کالا دھن سفید کرنے والوں کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں۔

 

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ویڈیو پیغام، وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ملک بھر میں بلاامتیاز جاری رہے گا۔ جن لوگوں نے گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں مروڑ تو ہوں گے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اپوزیشن جتنے چاہے اے پی سی کر لے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ کالا دھن سفید کرنے والوں کے چہرے پیلے پڑ گئے ہیں۔ جن لوگوں نے کرپشن نہیں کی انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر شپ ہے نہ نظریہ، صرف لوٹے گئے پیسے بچانے کیلئے سیاست ہو رہی ہے۔

 


قبل از وقت وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹو ئٹ میں کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں،اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے، بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔اپوزیشن کے پاس کوئ لیڈرشپ ہے نہ نظریہ صرف پیسے بچانے کیلئےسیاست ہو رہی ہے، پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں