آصف زرداری اور نواز شریف اپنے آخری انتخابات لڑ چکے ہیں: وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کے کہ پاکستانی معیشت پر چھائے ہوئے بادل چھٹ رہے ہیں۔ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں۔ ہماری حکومت نے اداروں کو خودمختار بنایا ہے۔ الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کریں گے۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آصف زرداری امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ آصف زرداری نے گوشواروں میں یہ اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کیا۔ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے۔ اثاثے چھپانے پر آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔ الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کریں گے۔

 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری خرم شیر زمان کو دی ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف اپنے آخری انتخابات لڑ چکے ہیں۔ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں۔ ہماری حکومت نے اداروں کو خودمختار بنایا ہے۔ تحریک انصاف نے کرپشن فری نظام کی بنیاد رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان کی سیاست میں صحتمندانہ رجحان سامنے آئے گا۔ قومی خزانے کو لوٹنے والوں سے متعلق وزیراعظم کا وژن واضح ہے۔

متعلقہ خبر پڑھیں: پبلک نیوز آصف کے اپارٹمنٹ کی دستاویز سامنے لے آیا

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پانچ سال کرپشن سے پاک حکومت کی۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول تبدیل ہو رہا ہے۔ پرتگال نے پاکستان کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزی تبدیل کر دی ہے۔ پاکستانی معیشت پر چھائے ہوئے بادل چھٹ رہے ہیں۔ برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری لا رہا ہے۔

 

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان غریب افراد کی بات کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت رحم پر مبنی پالیسیاں بنا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں۔ آنے والے دنوں میں نئے پاکستان کے عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ فیصل واوڈا نے اپارٹمنٹ گوشواروں میں پہلے سے ہی ظاہر کیا ہوا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں