نواز شریف کو 4روز بعد بھی ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4 روز ہو گئے تاحال ہسپتال داخل نہیں کرایا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا میاں صاحب کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کے لیے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟ قوم نے 3 بار آپ کو عزت دی انکا پیسہ واپس دیں۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف ضمانت پر جیل سے رہا تو ہوئے لیکن تاحال علاج کے لیے کسی ہسپتال داخل نہ ہوئے جس پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہرآنا تھا یا بیماری کے لئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب کیسز میں پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مشورہ ہے آسان راستہ پلی بارگین ہے، حسن اور حسین کا نہیں پیسہ آپ کا ہے، قوم نے 3 بار آپ کو عزت دی، ان کا پیسہ واپس کر دیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں