جدید دور میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آگے بڑھنے کیلئے سرسید احمد خان کی سوچ کو اپنانا ہو گا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ ٹیکنالوجی سے سے معمولات زندگی آسان ہو رہے ہیں۔

 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہواوے کا اہم کردار ہے۔ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ رسانی کا عمل آسان ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ جدید دور میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے۔ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہمارے روائتی طریقہ کار کو ختم کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی سے سے معمولات زندگی آسان ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں آگے بڑھنے کیلئے سرسید احمد خان کی سوچ کو اپنانا ہو گا، انہوں نے مسلمانوں کی توجہ ٹیکنالوجی کی طرف دلائی تھی اور کہا تھا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا ہو گا، ملک میں میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ہم نے ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ہمیں اپنی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو نہ صرف آگے لانا ہے بلکہ اپنے بچوں کو بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم دینی ہے اور سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ اس وقت ایک چائنہ کمپنی 14.8 ارب ڈالر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کر رہا ہے، جو پاکستان کے ٹوٹل ایکسپورٹ کا آدھا ہے جو صرف ایک چائنیز کمپنی خرچ کر رہی ہے۔

عطاء سبحانی  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں