ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئ مسئلہ نہیں۔ جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کے وزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائے گا۔

کیمپ جیل میں سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسرمحمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پروفیسرمحمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی کا لاہور کیمپس بنانے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھے۔ جیل حکام نے انتقال کےبعد بھی ہتھکڑیاں نہ کھولیں۔ اس واقعہ کو سوشل پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

 

اس تنقید میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں جن کو جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئ مسئلہ نہیں۔ جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کیمپ جیل میں جاں بحق، میت کو بھی ہتھکڑی پہنائی رہی

انھوں نے مزید کہا کہ آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں