بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمن کو ہیرو بناکر پیش کر رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور(مستنصر عباس) وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا لانگ مارچ نہیں ہو گا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ لانگ مارچ سے بھاگ چکے ہیں، مولانا اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، مولانا کے آزادی مارچ سے ہماری ٹانگیں نہیں کانپ رہیں وہ تو خود کرپٹ ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی کی چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنا چاہتے ہیں، وہ کشمیر پر حکومت کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمن کو ہیرو بناکر پیش کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے لانگ مارچ نہیں ہو گا۔


فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن جب سے فارغ ہوئے عمران خان کے بغض میں آصف زرداری اور نواز شریف کے پیغامات پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین نیب سے مطالبہ ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن سے پوچھ گچھ کریں، پیپلزپارٹی، ن لیگ لانگ مارچ سے بھاگ چکے ہیں۔ چیئرمین نیب فضل الرحمٰن کی ریلوے کی زمین اور کرپشن پر بلائے، مولانا فضل الرحمٰن سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہیں، بچوں کے والدین سیاسی مفادات کیلئے اپنے بچوں کو آزادی مارچ کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں