آصف زرداری کی حیثیت طوطا فال نکالنے والے نجومی جیسی ہے:فیاض الحسن چوہان

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی بننے کے بعد آل شریف کو پھانسی کا پھندہ نظر آرہا ہے۔ آصف علی زرداری کی حیثیت طوطا فال نکالنے والے نجومی جیسی ہے۔ فالودے والے اور پپو نائی کے اکاﺅ نٹس آصف زرداری کے ہیں۔

 

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں کے احتجاج پر پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان برہم، ہوگئے، بولے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی روایت اب احتساب عدالت پہنچ گئی ہے۔ ن لیگ کا ہنگامہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ دراصل یہ غنڈہ گردی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جی آئی ٹی کے قیام سے ہے، آل شریف کو اب پھانسی نظر آرہی ہے۔

 

فیاض الحسن چوہان حسب روایت ایک بار پھر سابق صدر آصف علی زرداری پر خوب برسے اور انہیں طوطافال نکالنے والا نجومی سے تشبیہ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی حیثیت سڑک کنارے بیٹھے نجومی جیسی ہے، ہر کسی کے نام جعلی اکائونٹس نکل رہے ہیں۔ آیان علی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئی ہے۔ کہ پیپلز پارٹی ساڑھے تین سو ووٹ والی پارٹی رہ گئی ہے۔ فالودے والے اور پپو نائی کے اکاﺅ نٹس آصف زرداری کے ہیں۔ پی ٹی وی پر حملہ کیس پی ٹی آئی کے خلاف سازش تھا، ملازمین کو رات کو نکال کر وہ سازش تیار کی گئی تھی۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں