مریم نواز جھوٹ بولنا، جذباتی بلیک میلنگ کرنا بند کریں: فیاض الحسن چوہان

لاہور(خالد محمود خالد) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے شریف فیملی پر تاک تاک کر حملے۔ بولے کہ نواز شریف قومی مجرم ہیں انھیں ہر قسم کی ٹریٹمنٹ اور حفاظت کرنا ہمارے اوپر فرض ہے، نواز شریف کو وی وی آئی پی پروٹوکول جیل میں دیا جا رہا ہے۔

 

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل نارمل ہے انہیں کسی قسم کی سپیشل ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں، مریم نواز ہر جگہ جھوٹ بول رہی ہیں کہ میاں صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ مریم نواز جھوٹ بولنا اور جذباتی بلیک میلنگ کرنا بند کریں۔ نواز شریف قومی مجرم ہیں انھیں بس نمک اور حرام کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو وی وی آئی پی پروٹوکول جیل میں دیا جا رہا ہے ان کی فیملی کو بھی یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ جب چاہے ان سے ملاقات کرسکتی ہیں۔ سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست کی جا رہی ہے پہلی مرتبہ کسی واقعے کی 72 گھنٹوں کے بعد ذمہ داریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے واضع آنداز میں کہا کہ ذیشان کی والدہ ہمارے لیے قابل محترم ہیں لیکن ذیشان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔ وزیراعظم صاحب نے واضع کر دیا ہیں کہ اگر تحقیقات سے عوام بھی مطمئن نہ ہوئے تو جوڈیشل کمیشن بنا دیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں