ایف بی آر کو کروڑوں روپے کے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا سراغ مل گیا

کراچی(پبلک نیوز) نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر کے مطابق اکاؤنٹ 2015 میں کھولا گیا، جس میں 3 سالوں کے دوران 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی۔

 

کراچی کسٹم عدالت میں ایف بی آر حکام نے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ سے متعلق مقدمے کی نقول جمع کرا دی، نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کا انکشاف ہوا ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں، ایف بی آر کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015 میں اکاؤنٹ کھولا، جس میں یکم جولائی 2015ء تا 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی۔ ایف بی آر نے بتایا 3 سالوں میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی۔ ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں، پتے پر بشیر احمد قادری نامی شخص دستیاب تھا، مذکورہ اکاؤنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں