بھاری فیسیں لینے والے ڈاکٹر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے

 

کراچی (پبلک نیوز) بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ تاجروں کے بعد غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی سے ایف بی آر نے دس دن میں ممبران کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔

 

ایف بی آر کے خط کے متن کے مطابق پی ایم ڈی سی رکن ڈاکٹرز انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں۔ ایف بی آر ڈیٹا کے مطابق پی ایم ڈی سی کے بہت سے اراکین ریٹرن فائل نہیں کر رہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں