پاکستان کا وفاقی بجٹ 2019-20 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی بجٹ 2019-20 آج پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی۔ بجٹ کا حجم 6 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ سال کا بجٹ خسارہ 3 ہزار ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 1250 ارب مختص، حجم موجودہ سال سے کم رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2019-20 کے لیے وفاقی بجٹ  آج 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ بجٹ   کی منظوری دے گی۔ بجٹ کا حجم 6 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ جس میں بجٹ خسارہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے۔

بجٹ میں  دفاع کے لیے 12سو50ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو رواں سال کے دفاعی اخراجات سے کم ہو گا۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 5 سو 50 ارب روپے ہوسکتا ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 12سو50ارب روپے لگایا گیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں