وفاقی بجٹ کی تیاری مکمل، وفاقی بجٹ 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (پبلک نیوز) الفاظ کی ہیرا پھیری یا ٹھوس معاشی اقدامات، وفاقی بجٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 6 ہزار 800 ارب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا۔ وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ وفاقی بجٹ منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق میں کابینہ 6 ہزار 800 ارب روپے سے زیادہ کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی۔ بجٹ خسارہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دفاع کے لیے 12 سو 50 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ دفاعی بجٹ رواں مالی سال کے دفاعی اخراجات سے کم ہوگا۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 2500 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ وفاق کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 925 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 5 سو 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 12 سو 50 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں