وفاقی کابینہ کا 'نئے پاکستان' میں تمباکو نوشی پر تاریخ ساز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان میں تمباکو نوشی کے خلاف تاریخ ساز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کے ترجمان برائے پولیو بابر بن عطا نے ٹویٹر پیغام کے ذریعہ عوام کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی قومی صحت ظفر مرزا نے کابینہ میں انسداد تمباکو نوشی کے لیے جامع پلان پیش کیا۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بجٹ میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے تاریخ ساز ٹیکس لگایا جائے گا۔

ترجمان وزیر اعظم برائے پولیو بابر عطا نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  دنیا بھر میں تمباکو سے منسلک اشیاء کی قیمت میں اضافہ سے منشیات استعمال کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں