وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے نئی نامزدگی کے معاملے پر مشاورت کرے گی۔

کابینہ اپوزیشن جماعتوں کے روئیے اور بدلتے حالات میں نیا سیاسی لائحہ طے کرے گی۔ کابینہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کا جائزہ لے گی۔ کابینہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ دوبارہ پیش ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں 30 ہزار مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  معمول کے 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کو الگ الگ وزارتیں بنانے کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔ وفاقی کابینہ ایمیگریشن بیورو میں  تقرریوں و تبادلوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ نظام تعلیم کو جدید تعلیمی نظام میں بدلنے سے متعلق تیسیری مرتبہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی۔

کابینہ کسٹم ،ٹیکسیشن و اینٹی سمگلنگ عدالت کراچی کے جج میں تقرری کی منظوری دے گی۔ لیبر ویزہ کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پاک برازیل، پاک آذربائیجان معاہدوں کی منظوری دے گی۔

اسلام آباد، کابینہ چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے اضافی چارج کی مدت میں توسیع کی منظوری دے گی۔ کابینہ اقبال اکیڈمی لاہور کی گورننگ باڈی کے خزانچی کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2017 ،2018 کابینہ کے سامنے پیش ہوگی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں