وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لئے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس میں بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے میں کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پر کابینہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔ قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کو غیرفعال سرکاری اداروں پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لئے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے تقرر اور کراچی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیز کی تقرری اور ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی جائے گی۔ سول ڈیفنس کے لئے 31.44 ملین روپے کی اضافی گرانٹ اور مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں