وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لوں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لوں،مگر میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

 

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے بہترین امید ہے اور ہم انشااللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ نئے وزیرخزانہ کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ واضح رہے کہ ملکی معاشی حالت کے پیش نظر حکومت خاص طور پر اسد عمر پر تنقید کی جا رہی تھی، اس کے علاوہ اسد عمر کو کابینہ میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ روز قبل کابینہ میں رد و بدل کی بھی خبریں منظر عام پر آئی، تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ان خبروں کی تردید بھی کی تھی۔

ویدڈیو کیلئے کلک کریں:

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب کو فوری طور پر طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمر ایوب کو وزیر خزانہ بنانے کا ختمی فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ شوکت عزیز کے دور حکومت میں بھی عمر ایوب وزیر خزانہ رہ چکے ہیں اور دو سے تین بجٹ بھی پیش کر چکے ہیں، اسی وجہ سے ان کا نام زیر گردش تھا کہ انہیں وزارت خزانہ سونپی جاسکتی ہے۔ 

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں