رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک، احمد مجتبیٰ میمن چیئرمین ایف بی آر  تعینات

پبلک نیوز: ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا جبکہ حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق باجوہ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضا باقر کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر رضا باقر رومانیہ میں آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کا  نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر پاکستان نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کیا۔ نوٹفکیشن کے مطابق رضا باقر کو تین سال کے لئے  گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔

احمد مجتبیٰ میمن چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ احمد مجتبیٰ ڈی جی آئی او سی او کراچی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں