"تبدیلی آ نہیں رہی، آ گئی ہے"کے پی کے، پنجاب، سندھ پولیس کے آئی جی تبدیل

پبلک نیوز: تبدیلی کی ہوا نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے۔ اب اس ہوا کا رخ پولیس کی جانب ہو گیا ہے۔ پہلے دور میں تین صوبوں کی پولیس کے سربراہ تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس کی تبدیلی اعلان کر دیا۔ جاری کردہ حکومتی اعلامیہ کے مطابق صلاح الدین محسود آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ کلیم امام کی بطور آئی جی سندھ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سربراہ پنجاب پولیس محمد طاہر کو مقرر کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صلاح الدین محسود پہلے بھی خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ رہ چکے ہیں اور کلیم امام آئی جی پنجاب کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ کلیم امام اب سے آئی جی سندھ پولیس ہوں گے۔

واضح رہے کہ محمد طاہر خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

احمد علی کیف  2 سال پہلے

متعلقہ خبریں