وفاقی حکومت کا ایف آئی اے کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (راجہ عثمان) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ افغان تجارت کی آڑ میں غیرملکی زرمبادلہ کی ترسیل ایف آئی اے روکے گی۔

 ذرائع کے مطابق ترامیم ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعمل درآمد کے تناظر میں کی جارہی ہیں۔ ایف آئی اے ایکٹ میں پاک افغان تجارتی پالیسی کے لیے مناسب ترمیم تجویز کی گئی ہیں۔ نئے فنانس بل میں منی لانڈرنگ روکنے کے حوالے سے اہم تجاویز بھی شامل ہیں۔

 رقوم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث افراد کو 3 سال سے 10 سال سزا کی تجویز جبکہ کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کی تجویز ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں