وفاقی حکومت: چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فیصلہ

پبلک نیوز: وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو سنبھالا دینے کا بیڑا اٹھا رکھا۔ اسد عمر کے بعد وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کے دوبڑے نام بھی فارغ کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کو فارغ کر دیا گیا جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی ہٹائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر کو اہداف پورے نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔ فیصلہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ حکومت نے دونوں کو ہٹانے کا فیصلہ ایک ماہ قبل کرلیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں