العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر جیل ٹرائل کا فیصلہ واپس

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت کھلی عدالت میں ہی ہو گی۔

پبلک نیوز کے مطابق ابہام ختم ہو گیا۔ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کھلی عدالت میں ہو گی۔

وفاقی حکومت نے 13جولائی کو جاری ہونے والا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ وزارت قانون نے جیل ٹرائل نہ کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے بعد اب نواز شریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کی روشنی میں گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نے دیگر ریفرنسز کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں