وفاقی حکومت کا "کامیاب جوان" پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نوجوانوں کے لئے ایک اور بڑا اقدام، وفاقی حکومت کا "کامیاب جوان" پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔

 

"کامیاب جوان" پروگرام کے حوالے سے اجلاس، وفاقی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے بڑا اقدام، وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان" پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ "کامیاب جوان" پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ ۔ منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔

وزیراعظم عمران کی منظوری ملتے ہی"کامیاب جوان" پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے۔ نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے۔

 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمراں خان سے مشاورت جاری ہے، مزید منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی اہم اجلاس میں شرکت کی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں