وفاقی حکومت کا پارلیمانی سیاست میں بھرپور متحرک ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) وفاقی حکومت کا پارلیمانی سیاست میں بھرپور متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا، حکومت نے نئے سال کے آغاز میں ہی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا پلان بھی بنا لیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

 

نئے سال میں حکومت نے پارلیمانی سیاست میں بھرپور طریقے سے متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے کی تجویز پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری جلد بھجوائے جائے گی۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت قانون سازی کا عمل کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور سیبیٹ کا اجلاس فوری بلانا چاہتی ہے۔ حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو پارلیمنٹ میں جلد پیش کرنے کی خواہاں بھی ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا حکمت عملی ہوگی؟ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ جلد حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں