وفاقی حکومت کی جانب سے 22 مئی کو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاری کیلئے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزارت خزانہ نے بجٹ کی تیاری کیلئے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی بجٹ کے مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویزات کابینہ کی منظوری کے بعد ایک ساتھ قومی اسمبلی و سینٹ سیکریٹریٹ میں پیش کی جائیں گی۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ کی کاپیاں پیشگی فراہم کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم مرحلہ پر حکومتی ٹیم کی تبدیلی سے بجٹ سازی متاثر ہو رہی ہے اور بجٹ سازی کے لیے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اور فیلڈ سے افسران کے نام فائنل نہ ہو سکے، بجٹ کو دو ہفتے رہ گئے لیکن تقریر کا پارٹ ون تیار ہو سکا نہ بجٹ دستاویز کے مسودے فائنل ہو سکے جبکہ ایف بی آر میں پچھلے ہفتے نیشنل ٹیرف کمیشن اور وزارت تجارت کے حکام کا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں