وفاقی حکومت 'انکوئری کمیشن' ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دے گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت انکوئری کمیشن پاکستان کمیشن آف ںکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انکوائری کمیشن سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعظم آفس کا اعلامیہ جاری۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر احتساب شہزاد اکبر، آوڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے ٹی آو آر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت انکوئری کمیشن پاکستان کمیشن آف ںکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دے گی۔

انکوائری کمیشن میں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس ،انٹیلی جنس بیورو،ایف آئی اے، ایس ای سی پی اورآڈیٹرجنرل پاکستان آفس کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔  کمیشن تحقیقات کرے گا کہ ملک کا قرضہ گزشتہ دس سال میں 24 ارب ڈالر تک کیسے پہنچا۔ گزشتہ دس سال میں ملک میں کوئی بڑا منصوبہ بھی قائم نہیں ہو سکا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں