وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا گیا، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ وزیراعظم کے مشیر براے ماحولیاتی ملک امین اسلم کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

 

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا، وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے مشیر براے ماحولیاتی ملک امین اسلم کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ آلودگی کی بنا پر سانس اور دل کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق شہروں میں فضائی آلودگی سے 22 ہزار اموات سالانہ واقع ھوتی ہیں، جبکہ سات سو بچے بھی موت کا شکار ھوتے ہیں۔ خصوصی طور پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی ناین اور آئی ٹن میں صنعتوں سے سے خارج ھونے والی آلودگی سے ھونے والے نقصان کا تعین کرنا ضروری ہے۔ ہوا کی آلودگی سے انسانی صحت کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اسلام اباد میں ھوا کی آلودگی بارے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں