وفاقی وزیر صحت نے ہولی فیملی ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا

لاہور(ٹکا خان) وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت کا 72 گھنٹے کے دوران ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کا چوتھا دورہ۔ وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی رات گئے اچانک ہولی فیملی اسپتال پہنچ گئے، متعدد وارڈز کا دورہ کیا۔

 

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وفاقی وزیر صحت کی پھرتیاں، 72 گھنٹوں میں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے چار دورے کر ڈالے۔ وفاقی وزیر صحت نے ہولی فیملی اسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، مریضوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کے رواں ہفتے دورے کے بعد ہولی فیملی ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں 100 بیڈ کی توسیع کردی گئی۔

 

وزیراعظم کی ہدایت پر ہولی فیملی میں بچوں کی نرسری وارڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان ہولی فیملی ہسپتال کی وارڈ میں ایک بیڈ پر تین تین مریض دیکھ کر سخت ناراض ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ اور وفاقی وزیر عامر کیانی کو ہسپتال کی حالت بہتر کرنے کا ہدف سونپ دیا تھا۔ وزیراعظم نے عامر کیانی سے راولپنڈی کے ہسپتالوں سے متعلق ہنگامی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔ وزیر قومی صحت عامر کیانی تین دنوں میں چار دورے کر چکے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں