وفاقی وزیر علی زیدی کا کراچی کو 7 روز میں صاف کرنے کا دعویٰ        

 

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے انشاء اللہ بہت جلد کراچی کو گندگی سے پاک کر دیں گے۔ کراچی کے تمام برساتی نالے صاف کر کے دکھائیں گے۔ ایک دفعہ پھر سے کراچی کو ایک شاندار اور صاف ستھرا شہر بنا کر دکھائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر علی زیدی کی سربراہی میں مہم سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ علی زیدی کی جانب سے کراچی کو 7 روز میں صاف کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا۔ اجلاس میں فردوس شمیم نقوی اور مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔

 

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد کراچی کو گندگی سے پاک کر دیں گے۔ کراچی کے تمام برساتی نالے صاف کر کے دکھائیں گے۔ ایک دفعہ پھر سے کراچی کو ایک شاندار اور صاف ستھرا شہر بنا کر دکھائیں گے۔

 

وفاقی حکومت کے اشتراک سے کلین کراچی مہم اتوار کو ہو گی۔ ملک کے اہم سرکاری و نجی اداروں سمیت شوبز کے ستاروں کی جانب سے بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ کراچی کے شہری بھی اپنا شہر صاف کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں