اسد عمر کی کیا حیثیت ہے جو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے: وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اسد عمر کی کیا حیثیت ہے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے۔ شہر قائد کی پلاننگ ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کراچی کا یہ حال ہے۔

علی زیدی نے نیا طوفان اٹھا دیا۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں پالیسی سیمینار بلیو اکانومی آف پاکستان کے سیمینار میں بہت کچھ کہہ گئے۔ انھوں نے کہا کہ بابر غوری آٹھ برس وزیر رہے۔ انہوں نے کیا کیا؟ ان کے دور میں بلیو اکانومی کو صرف بلیک ہی کیا گیا۔

وہ کراچی کی حالت زار پر بھی نالاں نظر آئے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر کی پلاننگ نہیں کی جس کی وجہ سے کراچی کا یہ حال ہے۔ 95فیصد تجارت پورٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ گوادر کو اس انداز میں بنائیں جو چیلنجز کے مطابق ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اضافے کی بنیاد پر کیا گیا۔ اسد عمر کی کیا حیثیت ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کریں؟

وفاقی نے مزید کہا کہ زیادہ تر جنگیں تجارتی راستوں اور پانی پر ہوئیں، معاشی ترقی میں سمندری تجارت کا اہم رول ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں