وزیر بحری امور علی زیدی نے تیل اور گیس کی تلاش کے اصل حقائق بتا دیئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ ساڑھے5ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔ 5ہزار 474میٹرتک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے۔

جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے ،اچھی خبر کی امید ہے۔ پریشر سگنلز پر بلو آوٹ پری وینٹرکیپ انسٹال کر دیا گیاہے۔ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر کے دوبارہ ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے 5ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ تیل کی دریافت سے متعلق میڈیا پر خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ قوم دعا کرے ڈرلنگ کا کام زبردست انداز میں ہوا ہے۔ ڈرلنگ کا کام 60دن میں مکمل ہونا تھا مگر120دن تک پہنچ گیا۔ آخری چند دن رہ گئے، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آ جائیں گے۔

مزید اس ویڈیو میں:

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں