موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ضروری ہے: وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بل پر بات چیت ہونا ضروری ہے۔ حکومت کا موقف ہے فوجی عدالتوں کے بارے میں عوام کو مکمل آگاہی ہونا چاہے۔ حالات ایسے ہیں جس میں ہمیں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ضروری ہے۔

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کیا چاہتی عوام کو اسکی معلومات ہونا چاہے۔ عدالتوں کی جو بہتری ہونا چاہے تھی اسکا الزام کسی کو دینا مناسب نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ادوار میں عدالتوں کی صلاحتوں کو بہت نہیں بنایا گیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ہے کہ سول عدالتوں کے استداد کار کو بڑھایا جائے تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑے۔ حکومت اور اتحادیوں کی رائے ہے کہ اس معاملہ پر بحث ہو اور پھر فیصلہ ہو۔ بل لانے سے قبل حکومت اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہونا چاہے۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ اگر حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت بھی ہوتی تو اتفاق رائے ہونا چاہے تھی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں