58فیصد شرح خواندگی کو70 فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں: وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم میں سیاسی مفادات کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ 58فیصد شرح خواندگی کو70 فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں وزارت تعلیم کی جانب سے تیسری بین الصوبائی کانفرنس ہوئی۔ جس میں وزراءاور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں یکساں تعلیمی نصاب اور تعلیمی مسائل پر بات ہوئی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ سندھ کی نمائندگی کے لیے کوئی نہیں آیا جس کا افسوس ہے۔  شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں کہا58فیصد شرح خواندگی کو70 فیصد تک لے جانے کےلیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب سازی کے حوالے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام آباد کے 11 ہزار بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں