پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120پارٹنر رجسٹرڈ ہو چکے، ای کامرس کا آغاز کردیا: وفاقی وزیر ڈاک

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے۔ اس ادارے کو منافع بخش بنانا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ کو اس سسٹم کے ذریعے اپنی چیزیں فروخت کرنے کا موقع ملے گا۔ ہم نے پائلٹ پراجیکٹ وزیراعظم کا پوسٹر بھیج کر شروع کیا۔ اب پرانا کلچر ختم ہوچکا ہے۔ اب پاکستان پوسٹ کے ذریعہ 50 ہزار روپے گھر کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔ ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پارسل چھوٹے بزنس میں سے بڑے بزنس کے لیے سہولت دے رہے ہیں۔ اس سروس کو پوری دنیا میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ایکسپورٹ پارسل کا دائرہ کار پوری دنیا تک بڑھا رہے ہیں۔ باون ارب کا خسارہ ختم کریں گے۔

مراد سعید نے واضح کیا کہ پہلی سہہ ماہی میں ادارے کا ریونیو 184 فیصد بڑھا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کر مزید 15 ہزار آؤٹ لٹس بنائیں گے۔ پاکستان پوسٹ کا ای کامرس کے نام سے نئی سروس کی آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ای کامرس سروس کا افتتاح کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ اپنی سروسز کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ روایتی خط و کتابت میں عالمی سطح پر کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پوسٹل سیکٹر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ عنقریب اس ملک کا ایک توانا اور منافع بخش ادارہ بنے گا۔ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں