وفاقی وزیر مراد سعید نے پوسٹل سروسز میں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) پوسٹل سروسز میں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری، وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک مراد سعید کا کہنا ہے پوسٹل سروسز کو جدید نظام میں ڈھالنے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کیا، موجودہ حکومت میں پچھلے سال کی نسبت خسارے کی بجائے 624 کروڑ روہے کا ریونیو بڑھا۔

 

وفاقی وزیر مراد سعید نے پوسٹل سروسز میں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت میں پچھلے سال کی نسبت خسارے کی بجائے 624 کروڑ روہے کا ریونیو بڑھا۔ پاکستان پوسٹ میں ای کامرس کا آغاز صرف 3 ماہ قبل ہوا۔ اوورسیز پاکستانیون کو مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت دو ہفتے قبل شروع ہوئی، ون ڈے ڈیلیوری اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی موجودہ حکومت نے شروع کی۔ پاکستان پوسٹ کی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز مراد سعید کی وزارت کے دوسرے ماہ میں ہوا، پاکستان پوسٹ کے تمام ریسٹ ہاوسز عوام کیلے کھولنے کا فیصلہ بھی پچھلے ماہ ہوا۔

مراد سعید نے پوسٹل کے فرسودہ نظام کو جدید ٹیکنالوجی میں بدلنے کا موجودہ حکومت کا کریڈٹ قرار دیے دیا، وفاقی وزیر مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کو جوابی وار بھی کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز کو جدید نظام میں ڈھالنے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کیا۔ حالیہ مہینوں میں شروع کئے گئے تمام منصوبوں کا آغاز، سوچ اور بنیاد موجودہ حکومت نے ڈالی۔ لیگی دور حکومت میں پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا۔ مراد سعید نے سوال کیا کہ 72 گھنٹوں میں بیرون ملک پارسل کی سہولت لیگی دور حکومت میں کیوں نہ دی گئی؟

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں