نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ لیتے رہے جیسے خود جا کر لڑے: مراد سعید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ لیتے رہے جیسے خود جا کر لڑے۔ آپ کا کام لوگوں کی زندگیوں کو بحال کرنا تھا جو نہیں کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سب نے دیکھا پاک فوج کی چوکی پر  کس طرح حملہ کیا گیا۔ ان کا دھرنا جاری تھا دھرنا تھا کس مقصد کے لیے۔ کل یہ بھی سب نے دیکھا عوام کو کس طرح اکسایا گیا۔ سب نے دیکھا کس طرح اشتعال کی کوشش کی گئی۔ پاکستان نے 15 سال دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ محسن داوڑ نے ہمیشہ ڈرون حملے کی حمایت کی۔

 

محسن داوڑ نہیں چاہتا تھا پاکستان کی سرحدیں مضبوط ہوں۔ محسن داوڑ نے امریکی حملوں کی بھی حمایت کی۔ ہم نے را اور این  ڈی ایس کی کارروائیوں کو بے نقاب کیا۔ ہم نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ محسن داوڑ سوالات کے جواب دیں ورنہ بے نقاب کریں گے۔ نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ لیتے رہے جیسے خود جا کر لڑے۔ آپ کا کام لوگوں کی زندگیوں کو بحال کرنا تھا جو نہیں کیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں