بھارت نے اپنی بربادی کے پروانے پر خود دستخط کر دیے ہیں، مراد سعید

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کا آغاز ہو گیا۔ کشمیر کی خاطر کچھ دیر کے لیے سیاسی اختلافات بھلا دیں۔ بھارت نے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر لیے ہیں۔ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ہیں۔ بھارت نے صرف کشمیر پر نہیں چائنہ کی خود مختاری پر بھی حملہ کیا ہے۔ بھارت سمجھتا تھا برہان وانی کو شہید کر کے کشمیریوں کی آواز دبا دیں گے۔

 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کا آغاز ہو گیا۔ کشمیر کی آزادی کا وقت آگیا، کشمیر بنے گا پاکستان۔ کشمیر کی خاطر کچھ دیر کے لیے سیاسی اختلافات بھلا دیں۔ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ہیں۔ کیا پارلیمان کشمیریوں کی امیدوں کے تحت کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے ہر گھر میں کشمیر کے لیے بات ہوتی ہے۔ آج بھی ہمارے گھروں میں کشمیریوں کی باتیں ہوتیں ہیں۔ کشمیریوں کے لیے اجتماعی دعائیں کی جاتیں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر لیے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت نے آزادی کشمیر تحریک میں نئی روح پھونکی۔ عمران خان کل بھارت کا اصل چہرہ سامنے لائے۔ بھارت تقسیم ہو کر رہے گا۔ کل یہ احتجاج پروڈکشن آرڈر کے لیےکر رہے تھے نہ کے وزیر اعظم کی عدم موجودگی کے خلاف۔ بھارت نے صرف کشمیر پر نہیں چائنہ کی خود مختاری پر بھی حملہ کیا ہے۔

 

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی کشمیریوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جاتا ہے۔ کشمیری آج بھی خود کو پاکستانی کہتے ہیں۔ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا فیصلہ ہوگا۔ کشمیری پاکستانیوں کے لیے جذبہ رکھتے ہیں۔ بھارت سمجھتا تھا برہان وانی کو شہید کر کے کشمیریوں کی آواز دبا دیں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں