تاریخی مقامات کے حوالے سے پاکستان حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد (فوزیہ چوہدری) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے ملک بھر کے تاریخی مقامات کی حفاظت کے لیے ماہیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کے  احکامات جاری کر دیئے۔ کمیٹی اہم مقامات کی جاٸزہ رپورٹ ایڈیزی کمیٹی کو  پیش کرے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی رہی اور ملک بھر کے تمام  تاریخی  مقامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق لاہور، ٹیکسلا، موہن جوداڑو، ٹھٹھہ، جہلم کے تاریخی مقامات کو شامل کیا گیا اور مختلف صوبوں میں تاریخی مقامات کی حفاظت کا مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔

 

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیز تشکیل دی جائیں گی۔ کراچی میوزیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کی تحویل میں آنے کے بعد نودرات کی گنتی بھی کی جائے گی۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ جبکہ صوبوں کے چیف منسٹر کو اس حوالے سے خطوط لکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں