کشمیریوں کا ساتھ نہ دینے والا غدار کہلائے گا، شیخ رشید

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر ریلوے پاکستان شیخ رشید نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کل سے بند کر دی ہے۔ آج تھر ایکسپریس بھی بند کر دی ہے۔ جو شخص کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے گا وہ غدار ہے۔ تھر ایکسپریس کو بند کر رہا ہوں کسی میں ہمت ہے تو چلا کر دکھائے۔ کچھ لوگوں کو دوسروں کی وزارتوں میں منہ مارنے کی عادت ہوتی ہے۔ مودی نے اپنا کام کر لیا اب کشمیری اپنا کام کریں گے۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کل سے بند کر دی ہے۔ لال حویلی کا لال چوک کے ساتھ خون کا رشتہ ہے۔ طعنے دینے والے سن لیں عید کے بعد آزاد کشمیر اور سرحدی علاقوں کا دورہ کروں گا۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ سے قومیں بہت پیچھے چلی جاتی ہیں۔ آج تھر ایکسپریس بھی بند کر دی ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا۔ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کا مذاق اڑایا گیا۔ جو شخص کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے گا وہ غدار ہے۔ جو کشمیریوں کا ساتھ  نہیں دے گا عوام ان کی سیاست دفن کر دیں گے۔ تھر ایکسپریس کو بند کر رہا ہوں کسی میں ہمت ہے تو چلا کر دکھائے۔ نیب کے ڈر سے بعض بیوروکریٹس نے ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں۔ ایم ایل ون سے حادثات کم ہوں گے۔

 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو دوسروں کی وزارتوں میں منہ مارنے کی عادت ہوتی ہے۔ شوگر مل پورے شریف خاندان کو بہت جلد شوگر لگا دے گی۔ بھارت نے  خود قانون ختم کر کے کشمیریوں پر احسان کیا ہے۔ مودی نے اپنا کام کر لیا اب کشمیری اپنا کام کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں