وفاقی حکومت نے ریلوے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے ریلوے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ ریلوے نے شیخ رشید کی وزارت کے 8  ماہ کے دوران34  ارب6  کروڑ71  لاکھ کمائے۔ سعد رفیق دور کے اسی عرصے میں 30  ارب89  کروڑ 11 لاکھ کی آمدنی ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ریلوے کی سالانہ آمدنی اور ریل سہولیات میں بہتری کے باعث مسافروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حکومت نے ریلوے کی کارگردگی رپوٹ جاری کردی۔ ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2018 سے فروری 2019 میں ریلوئے کی کمائی میں 10 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے نے 34 ارب 6 کروڑ 71 لاکھ کمائے۔ فروری 2017 سے جولائی 2018 کے دوران 30 ارب 89 کروڑ 11لاکھ کی آمدنی ہوئی۔ جولائی 2018 سے فروری 2019 کے دوران مسافروں کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار زیادہ رہی جو گزشتہ سال سے 11 فیصد ہے۔ اس دوران 3 کروڑ 99 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔

 

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2017 سے جولائی 2018 کے دوران 3 کروڑ 59 لاکھ افراد نے سفر کیا۔ مال گاڑی کے زریعے 2017 سے 2018 کے دوران 52 لاکھ ٹن سامان کی ترسیل، 2018 سے 2019 کے دوران 53 لاکھ ٹن سامان کو مال گاڑی کے زریعے ترسیل کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ ریلوے کے پاس ٹوٹل 470 لوکو موٹیو ہیں جن میں 458 ڈیزل انجن ہیں جبکہ 12 سٹیم انجن ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں