پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 4 کے آغاز میں چند گھنٹے رہ گئے

پبلک نیوز: یو اے ای کے صحرا ؤں میں پی ایس ایل کا گرینڈ کرکٹ میلہ سج گیا۔ دلوں کی دھڑکنیں تیز، بس تھوڑا سا انتظار، اب ہو گی چوکوں چھکوں اور وکٹوں کی دھن دھنا دھن دھن، شائقین بیتے سال کے ہیروز کو بھی یاد کریں گے۔

پی ایس ایل سیزن فور کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے بچے ہیں۔ شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں اب تک کی کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے تین میں سے دو ٹائٹل اپنے شوکیس میں سجا رکھے ہیں۔

یونائیٹڈ فین اس بار سابق کپتان مصباح الحق کو ضرور مس کریں گے جو پچھلے تین سیزن یونائیٹڈ کو لیڈ کرنے کے بعد اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔

پی ایس ایل فور کے لیے کپتانی کا سہرا فاسٹ باولر محمد سمیع کے سر ہے جنہیں لوک رونکی، ڈل پورٹ اورسمت پٹیل جیسے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شاداب خان، حسین طلعت اور آصف علی جیسے باصلاحیت قومی کرکٹرز کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اعزاز کے دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

احمد علی کیف  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں