فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیم کی ٹیم نے تیونس کو شکست دے دی

ماسکو (پبلک نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے کھیلے جانے والے میچیز میں بیلجیم کی ٹیم نے تیونس کو پانچ کے ہدف میں دو گولز سے شکست دے دی۔ بیلجیم نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن بنا لی ہے۔
پبلک نیوز کے مطابق روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں گروپ جی کے میچ میں بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تیونس کو مات کھانی پڑی۔ بیلجیم کی جانب سے رومیلو لوکا کو اور ایڈن ہزارڈ نے دو دو جب کہ مچی بٹشوائی نے صرف ایک گول کیا۔

دو گروپ میچوں میں فتح اور مخالف ٹیموں کے خلاف 6 سے زیادہ گول اسکور کرنے کے بعد بیلجیم نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن نبا لی، تاہم ابھی یہ بات حتمی نہیں ہے۔اگر بیلجیم کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ سے ہار جاتی ہے اور پاناما انگلینڈ اور تیونس کو شکست دے دیتی ہے تو ان تینوں ٹیموں کے چھ چھ پوائنٹس ہو جائیں گے اور پھر گولوں کے اعتبار سے پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں